قاضی سید نیاز حسین نقوی کے انتقال پر آیت اللہ سبحانی کا تعزیتی پیغام

عالم ربانی حجۃ الاسلام و المسلمین سید قاضی نیاز نقوی رحمت اللہ علیہ کا انتقال باعث دکھ و افسوس ہوا۔

 آیت اللہ جعفر سبحانی نے پاکستان کے ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین سید نیاز حسین نقوی کے انتقال پر تعزیتی پیغام دیا ہے۔

موصوف کے پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

عالم ربانی حجۃ الاسلام و المسلمین سید قاضی نیاز نقوی رحمت اللہ علیہ کا انتقال باعث دکھ و افسوس ہوا۔

میں اس نقصان پر علمائے پاکستان، مرحوم کے پسماندگان اور اہل خانہ خصوصا ان کے بھائی آیت اللہ الحاج سید ریاض نقوی کو تسلیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتا ہوں۔

قم، جعفر سبحانی

خیال رہے کہ اہل بیت(ع) اسمبلی پاکستان کے سابق سربراہ علامہ سید نیاز حسین نقوی کا گزشتہ ہفتے قم میں کرونا کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔