عاشورا اور تاسوعائے حسینی میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنے کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 پاکستان کے مختلف شہروں من جملہ لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں نویں اور دسویں محرم کو موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے 12 اضلاع حساس قرار دیے گئے ہیں اور دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی جائے گی تاہم 26 اضلاع میں فوج جبکہ 8 اضلاع میں رینجرز تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ 

مرکزی جلوس کے روٹ کے لیے اسپیشل سکواڈ بھی تشکیل دیدیا گیا اور عاشورا اور تاسوعائے حسینی کو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔