پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز

رحمتوں اور برکتوں کے مہینے کا آغاز ہوتے ہی اہل اسلام نے مساجد کا رخ کر لیا

 علمائے کرام کہتے ہیں کہ روزہ سارا دن بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں بلکہ انسان کی نفسانی تطہیر اور تقویٰ کا باعث بھی ہے۔

رمضان المبارک کے تینوں عشروں میں یاد الہیٰ اور عبادت خداوندی کے ساتھ کثرت سے تلاوت قرآن مجید کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے رمضان کے دوران گرمی کی شدت کم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

پہلے روزے کے پیش نظر مارکیٹوں میں بھی رش دیکھا گیا اور شہری سحری کی بھرپور تیاریاں کرتے نظر آئے۔

کراچی میں پہلی نماز تراویح کے دوران پولیس اہلکار الرٹ کھڑا ہے

پشاور کی مسجد میں نماز تراویح کے بعد دعا مانگی جارہی ہے

پشاور کی مسجد میں نماز تراویح ادا کی جارہی ہے

شہریوں کی بڑی تعداد نے تراویح کے اجتماعات میں شرکت کی

ماہ رمضان آتے ہی کھجور کی فروخت بھی عروج پر پہنچ گئی ہے

سندھ ہائی کورٹ کی عمارت سے بھی رمضان کا چاند دیکھا گیا

راولپنڈی کی ایک مسجد میں نماز تراویح کی تیاریاں کی جارہی ہیں

لاہور کی ایک مسجد میں نماز تراویح ادا کی جارہی ہے