ملتان، علامہ اقتدار نقوی ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل منتخب

نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان شاء اللہ پاکستان میں اتحاد اور وحدت کیلئے مزید اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، عزاداری سیدالشہداء کو درپیش مشکلات کا تدارک کیا جائیگا۔

 رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی کنونشن کے موقع پر اکثریت رائے سے سابق صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کو آئندہ تین سال کیلئے سیکرٹری منتخب کرلیا گیا، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا، کنونشن میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے خصوصی شرکت کی۔

نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان شاء اللہ پاکستان میں اتحاد اور وحدت کے لیے مزید اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، اُنہوں نے کہا کہ عزاداری سیدالشہداء کو درپیش مشکلات کا تدارک کیا جائے گا۔