سیلاب جیسی ناگہانی آفت میں ایران کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں: وزیر اعظم پاکستان

پاکستان کے وزیراعظم "عمران خان" نے کہا ہے کہ سیلاب جیسی ناگہانی آفت میں ایران کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بدترین سیلاب سے دوچار ایرانی عوام کیلئے دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں ایران کی انسانی بنیاد پر مدد کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے ایرانی سال کے آغاز سے اب تک ملک کے مختلف صوبوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 60 سے زائد افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

سیلاب علاقوں کی بحالی بالخصوص متاثرین کی دیکھ بھال کے لئے حکومتی اقدامات اور امدادی کاروائیاں،دن رات جاری ہیں۔