وزیراعظم کی جانب سے نوروز کی مبارکباد

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جشن نوروز کی مبارکباد پیش کی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پورے پاکستان میں نوروز کا جشن منانے والوں کو مبارکباد پیش کی ہے-

عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوروز کا دن امن و آشتی اور باہمی افہام و تفہیم کا دن ہے-

ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ پاکستان میں بھی آج نوروز منایا جا رہا ہے۔ نوروز موسم بہار کی آمد کی علامت ہے جسے صدیوں سے اسی جذبے اور ولولے کے ساتھ منایا جاتا ہے-

نوروز کے موقع پر مختلف دعائیہ پروگرام اور تقریبات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے- ایران میں یہ تہوار تیرہ روز تک جاری رہتا ہے-

وسطی ایشیا کے مختلف ممالک، افغانستان اور ہندوستان میں بھی نوروز منایا جاتا ہے- یہ تہوار معاشرے میں یکجہتی اور بھائی چارے کے احساسات کو پختہ کرتا ہے- اقوام متحدہ نے بھی نوروز کو بین الاقوامی تہوار قرار دیا ہے۔