نیوزی لینڈ میں انتہا پسندی کا دردناک سانحہ اسلام فوبیا کی کڑی ہے: آئی ایس او پاکستان

عارف حسین نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی دنیا میں ایک منظم سازش کے تحت اسلام فوبیا اور اسلام دشمنی پر مبنی پالیسیوں کو فروغ دیا جارہا ہے 

 امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری عارف حسین نے کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈمیں مسجد پر انتہا پسندوں کے حملوں میں 50سے زائد مسلمانوں کو نفرت کانشانہ بنانے پر گہرے دکھ ار افسوس کا اظہار کیا ہے ۔عارف حسین نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی دنیا میں ایک منظم سازش کے تحت اسلام فوبیا اور اسلام دشمنی پر مبنی پالیسیوں کو فروغ دیا جارہا ہے ۔نیوزی لینڈ میں انتہا پسندی کا دردناک سانحہ اسلام فوبیا کی کڑی ہے ۔

داعش ہو یا کوئی بھی انتہا پسند طاقت اسلام کے روشن چہرے کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش میں ملوث نظر آتے ہیں مغربی میڈیا کی غلیظ پروپیگنڈہ کے باوجود اسلام یورپی دنیا میں پھیلتا جائے گا آئندہ پچاس سالوں میں یورپ میں اسلام تیزی سے پھیل چکا ہوگا اس حقیقت نے مغربی سیکولر طاقتوں کو خوفزدہ کر دیا ہے اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیںانہو ں نے مزید کہا کہ عالمی سامراج اسلام فوبیا کو دنیا میں فروغ دے رہا ہے جس کے تدارک کے لئے عالم اسلام کو عالم کفر کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔