آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ایرانی عدلیہ کے نئے سربراہ مقرر

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو ایرانی عدلیہ کا سربراہ مقرر کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو ایرانی عدلیہ کا سربراہ مقرر کردیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے جمعرات کے روز، اپنے ایک خصوصی حکم نامے میں، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو ایران کی عدلیہ کے نئے سربراہ کے طور پر تعینات کردیا-

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ، چیف جسٹس آیت اللہ صادق آملی لاریجانی کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

وہ اس سے پہلے ایران کے مذہبی شہر مشہد میں واقع امام رضا علیہ السلام کے مقدس روضے کے متولی تھے۔