رہبر انقلاب اسلامی کا آیت اللہ مومن کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے متقی اور پرہیزگار عالم دین آیت اللہ شیخ محمد مومن کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں آیت اللہ مومن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم آیت اللہ مومن کا فقدان حوزہ علمیہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔

آیت اللہ مومن مذہبی، انقلابی، سماجی اور سیاسی شخصیت کے حامل تھے انھوں نے زہد و تقوی اور اخلاص کے ساتھ ساتھ بہترین شاگردوں کی تربیت کی اور وہ آخری وقت تک اسلام اور انقلاب کے ساتھ وفادار رہے۔

مرحوم ایک عظيم مجاہد اور فقیہ تھے وہ گارڈین کونسل کے ایک اہم رکن تھے اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔